i کھیل

نیوزی لینڈ کا اسکواڈ ون ڈے سیریز کیلئے کراچی پہنچ گیاتازترین

January 05, 2023

پاکستان کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کھیلنے کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم کا اسکواڈ کراچی پہنچ گیا،نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے 5کھلاڑی دبئی کے راستے امارات ائیر لائن کی پرواز ای کے 600سے کراچی پہنچے ہیں، ان کا کراچی ائیر پورٹ پر حکام نے استقبال کیا،کیوی کھلاڑیوں کو خصوصی حفاظتی انتظامات کے تحت ہوٹل پہنچایا گیا،شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مابین ون ڈے سیریز 9جنوری سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی