ملتان میں گزشتہ روز ختم ہونے والی نیشنل ون ڈے چیمپئنز کپ میں پاکستان گرینز کے کپتان شاداب خان کی شاندار فیلڈنگ کے چرچے ہیں، شاداب خان نے فہیم اشرف کی گیند پر پاکستان گولڈ کے اوپنر شمیل حسین کا ایک ہاتھ سے مشکل کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا، جس پر ساتھی کھلاڑیوں نے بھی انہیں خوب داد دی، جس کے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔میچ کے دوران شاداب خان نے فہیم اشرف کی گیند پر شامل حسین کا ایک ہاتھ سے مشکل کیچ پکڑا، کیچ کے دوران شاداب نے گیند پر نظریں جمائے رکھیں اور بروقت چھلانگ لگا کر ایک ہاتھ سے گیند کو قابو کرلیا۔شاداب خان کے شاندار کیچ پر ساتھی کھلاڑیوں نے بھی انہیں خوب داد دی جب کہ جب کہ شاداب کی شاندار فیلڈنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی