i کھیل

ہوائی فائرنگ خطرناک ہے، عوام اجتناب کریں،شاہد آفریدی کا مشورہتازترین

December 22, 2025

کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل رانڈر شاہد خان آفریدی نیعوام کو ہوائی فائرنگ سے اجتناب کا مشورہ دیا ہے۔شاہد آفریدی نے مردان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈی پی او اور پولیس کے جوانوں سے ملاقات کی۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اس وقت میں مردان پولیس کے بہادر جوانوں کے ساتھ ہوں۔ منشیات کے خلاف پولیس کے اقدامات قابل ستائش ہیں اور میں مردان پولیس کے ان اقدامات کی مکمل سپورٹ کرتا ہوں۔سابق کپتان نے یہ بھی کہا کہ ہوائی فائرنگ کرنا انتہائی خطرناک ہے، عوام اس سے اجتناب کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی