i کھیل

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دیدیتازترین

June 22, 2026

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 158رنز بنائے، شفالی ورما 31 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں۔جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 158رنز کا ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، جنوبی افریقہ کی جانب سے ماریزان کیپ 81 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی