i کھیل

ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان،روسٹن چیز ٹیم کپتان ہونگےتازترین

July 24, 2026

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے، روسٹن چیز ویسٹ انڈین ٹیم کی قیادت کریں گے۔ لیفٹ آرم سپنر جوشوا بشپ کو پہلی بار سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 25 جولائی سے برائن لارا اکیڈمی میں شروع ہوگا جبکہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 2 اگست سے کھیلا جائے گا۔فاسٹ بولر الزاری جوزف ذاتی وجوہات کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔ویسٹ انڈیز سکواڈ میں کپتان روسٹن چیز، جومیل وریکین، جوشوا بشپ، ٹیگنارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گرویز، کیوم ہوج، شے ہوپ، عامر جانگو، شمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میکینزی، کیمو پال، کیمار روچ اور جیڈن سیلز شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی