i کھیل

ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلا ٹیسٹ، پاکستان نے دوسرے دن 3 وکٹ پر 199 رنز بنالیےتازترین

July 27, 2026

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی پراعتماد بیٹنگ، دن کے اختتام پر 3 وکٹ پر 199 رنز بنالیے۔سنچری کے قریب شان مسعود 88 اور سلمان علی آغا بغیر کوئی رن بنائے وکٹ پر موجود ہیں۔ایک رن پر اوپنر اذان اویس کی وکٹ گرنے کے بعد امام الحق اور شان مسعود نے عمدہ شراکت کی، دونوں نے 155 رنز جوڑے۔امام الحق 63 رنز بناکر آوٹ ہوئے، اذان اویس صفر اور کپتان بابر اعظم 23 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔دوسرے دن کھانے کے وقفے کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 311 رنز پر آوٹ ہوگئی تھی۔پاکستان کی جانب سے محمد علی نے چار اور محمد عباس نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی