ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے آغاز کے ساتھ ہی ریکارڈ گرمی کی پیش گوئی نے کھلاڑیوں کو پریشانی میں مبتلاکردیا ہے ۔اس ریکارڈ کی پیشگوئی کھلاڑیوں کے لیے پریشانی کا باعث بن گئی ہے کیونکہ ایونٹ کے لیے انگلینڈ پہنچنے والے ٹینس اسٹارز گرمی سے پریشان ہیں۔انگلینڈ پہنچنے والے ٹینس اسٹارز گرمی کے سبب پسینے سے شرابور ہوگئے ۔لندن میں ومبلڈن کا آغاز گرم ترین دن سے ہو رہا ہے جہاں درجہ حرارت 34 ڈگری تک جاسکتا ہے جو ومبلڈن کی تاریخ کا گرم ترین افتتاحی روز ہوگا۔یڈیا رپورٹس کے مطابق امکان ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران درجہ حرارت سابقہ ریکارڈ 35.7 سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ 30 جون سے 13 جولائی تک منعقد ہو رہاہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی