i کھیل

ونٹر اولمپکس کیلئے کھلاڑیوں کو گرم رکھنے والا انقلابی لبات تیارتازترین

February 09, 2026

کھیلوں کا سامان بنانے والی کمپنی ایڈیڈاس نے ونٹر اولمپکس کیلئے ایک نیا اور انقلابی لباس تیار کر لیا۔یہ لباس کھلاڑیوں کو اندر سے گرم رکھنے کیلئے جدید حرارتی ٹیکنالوجی سے لیس ہے، بظاہر ایک عام ٹریک سوٹ جیسا دکھائی دیتا ہے لیکن اس میں نصب حرارتی پیڈز کھلاڑیوں کے اہم پٹھوں کو گرم رکھنے کے لئے کام کرتے ہیں تاکہ وہ ٹریننگ یا وارم اپ کے بعد بھی اپنے جسمانی درجہ حرارت کو برقرار رکھ سکیں۔ایڈیڈاس کی ایتھلیٹ پرفارمنس کی ڈائریکٹر مارگریٹاریکولیا کا کہنا ہے کہ ایڈیڈاس کئی برسوں سے اس نوعیت کے سسٹمز پر کام کر رہا ہے، 2012 کے لندن اولمپکس میں اس نے ٹریک سائیکل سواروں کے لئے اسی طرح کے آلات متعارف کرائے تھے

تاکہ وہ اپنے پٹھوں کا موزوں درجہ حرارت حاصل کرکے طاقت کا موثر استعمال کر سکیں۔اب ایڈیڈاس نے اس لباس کا نیا ورژن ونٹر اولمپکس کے لئے خاص طور پر تیار کیا ہے تاکہ کھلاڑی منفی درجہ حرارت میں عالمی معیار کی کارکردگی کے حصول کے دوران سردی سے نمٹنے میں کامیاب ہو سکیں۔اس لباس میں حرارتی پیڈز ان پٹھوں پر خاص طور پر توجہ دیتے ہیں جو سردی میں متاثر ہو سکتے ہیں اور اضافی خصوصیات جیسے بوسٹ موڈ بھی شامل ہیں جو ضرورت کے وقت مزید حرارت فراہم کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی