i کھیل

ورلڈکپ میچ میں شاندا کارکردگی، ڈیل اسٹین نے نیپال کی ٹیم کو اپنی خدمات پیش کردیںتازترین

February 09, 2026

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے نیپال کی ٹیم کو اپنی خدمات پیش کردیں۔ نیپال اور سابق عالمی چیمپئن انگلینڈ کے درمیان ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلش ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیپال کو 4 رنز سے شکست تو دے دی مگر نیپالی ٹیم نے سب کے دل جیت لئے نیپال کی جانب سے بہترین مقابلے کے بعد سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے اپنی خدمات نیپالی ٹیم کو پیش کردیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں ڈیل اسٹین نے لکھا کہ نیپال اگر کبھی بھی ضرورت پڑے تو میں اپنی خدمات پیش کرتا ہوں۔

ڈیل اسٹین کے علاوہ دیگر ممالک کے سابق کرکٹرز نے بھی نیپال کرکٹ ٹیم کی خوب تعریف کی۔سابق بھارتی بلے باز یووراج سنگھ نے نیپال کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک کے خلاف ڈٹے رہے اور آخری گیند تک مقابلہ جاری رکھا اور ثابت کر دیا کہ یقین اور حوصلہ کیا کچھ کر دکھا سکتا ہے۔یووراج سنگھ کا کہنا تھا کہ ایسے ہی ٹیمیں بنتی ہیں اور ایسے ہی چیمپئن ابھرتے ہیں، کرکٹ کی دنیا دیکھ رہی ہے۔سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے ایکس پر لکھا کہ کیا شاندار کرکٹ میچ تھا، ایسے ہی مقابلے کرکٹ کو دلوں کے قریب بناتے ہیں، نیپال کے کھلاڑیوں نے غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی