i کھیل

وسیم اکرم کا عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہارتازترین

September 09, 2026

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے سابقہ کپتان اور رہنما کو بہت یاد کرتے ہیں۔ایک غیر ملکی میڈیا ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وسیم اکرم نے بتایا کہ گزشتہ تین برس سے عمران خان سے ان کی بات نہیں ہوئی تاہم وہ انہیں آج بھی اپنا دوست اور مینٹور سمجھتے ہیں۔وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ سیاسی معاملات اپنی جگہ لیکن عمران خان کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق حکومت کے بیانات کے باوجود انہیں صورتحال پر تشویش ہے اور وہ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ جیل میں سابق وزیراعظم کی حالت حقیقت میں کیسی ہے۔واضح رہے کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے حالیہ دنوں میں کرکٹ کی دنیا سے کئی اہم آوازیں سامنے آئی ہیں۔دنیا بھر سے 22 سابق کپتانوں نے بھی پاکستانی حکومت سے عمران خان کے بنیادی حقوق اور طبی سہولیات یقینی بنانے کی اپیل کی ہے جبکہ موجودہ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے بھی ان کی صحت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔وسیم اکرم نے عمران خان کو اپنے کیریئر میں اہم ترین رہنماں میں شمار کرتے ہوئے کہا کہ سیاست سے قطع نظر وہ انہیں بطور دوست بہت یاد کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی