ڈائریکٹر اینڈ چیرمین کرکٹ آپریشنز بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نظم العبیدین فہیم نے کہا ہے کہ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے انعقاد پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکرگزار ہوں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ خوشی کی بات ہے کہ بہت بڑی تعداد میں شائقین یہ میچ دیکھنے آئے ہیں اور خوش آئند بات یہ بھی ہے کہ شائقین نے دونوں ٹیموں کو سپورٹ کیا ہے ، یہ خیرسگالی کا مظاہرہ ہے اور اس سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔دونوں ٹیموں کے سپورٹرز نے اس میچ کو دیکھا ہے اور اس سے لطف اندوز ہوئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی