i کھیل

پاکستان اور جنوبی کوریا کل پہلے ہاکی میچ میں مدمقابل ہونگےتازترین

July 28, 2026

پاکستان اور جنوبی کوریا کی ہاکی ٹیموں کے مابین چار میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل(جمعرات) کو کھیلا جائیگا۔ تفصیل کے مطابق جنوبی کوریا ہاکی ٹیم اور آفیشلز پر مشتمل وفد منگل کو اسلام آباد ایرپورٹ پہنچا۔ دورے کے دوران پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان چار میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ پہلا میچ 30 جولائی، دوسرا یکم اگست، تیسرا 4 اگست اور چوتھا 7 اگست کو اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی