i کھیل

پاکستان بھارت میں ہونے والی ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی میں شرکت کرے گا، وزیراعلی بھارتی پنجابتازترین

September 15, 2026

بھارتی پنجاب کے وزیراعلی بھگونت مان نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم رواں سال بھارتی پنجاب میں ہونے والی مردوں کی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرے گی۔بھارتی پنجاب کے وزیراعلی نے موہالی میں ٹورنامنٹ کے شیڈول اور انتظامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سمیت ایشیا کی چھ بڑی ٹیمیں ایونٹ میں شریک ہوں گی، ان کے مطابق ٹورنامنٹ 27 اکتوبر سے 5 نومبر تک جاری رہے گا۔ٹورنامنٹ کے لیگ مرحلے کے میچز جالندھر میں جبکہ سیمی فائنلز اور فائنل موہالی میں کھیلے جائیں گے، پاکستان، بھارت، چین، جاپان، ملائیشیا اور جنوبی کوریا ایونٹ میں شریک ہوں گے۔بھارتی پنجاب کے وزیراعلی کے مطابق بھارتی حکومت کی پالیسی کے تحت پاکستان اور بھارت کو کثیر ملکی کھیلوں کے مقابلوں میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلنے کی اجازت ہے، اسی پالیسی کے تحت پاکستانی ٹیم کو ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔پاکستان نے گزشتہ برس بھارت میں ہونے والے ایشیا کپ ہاکی میں سکیورٹی خدشات کے باعث شرکت نہیں کی تھی اور غیر جانب دار مقام پر مقابلے کرانے کا مطالبہ کیا تھا تاہم موجودہ ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کی شرکت کی تصدیق بھارتی پنجاب حکومت اور ہاکی حکام کی جانب سے کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی