i کھیل

پاکستان ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے شیڈول میں تبدیلیتازترین

August 12, 2026

پاکستان کے دورہ انگلینڈ کے دوران پی سی سی سلیکٹ الیون کے خلاف وارم اپ میچ کا دورانیہ تبدیل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی)اور پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے پاکستان کے دورہ انگلینڈ کے دوران پی سی سی سلیکٹ الیون اور پاکستان کے درمیان شیڈول میچ کے دورانیے میں تبدیلی پر اتفاق کیا ہے۔کینٹ کرکٹ کے مطابق بیِکنہم کے کائونٹی گرائونڈ میں ہونے والا یہ میچ اب چار کے بجائے تین روزہ ٹیسٹ وارم اپ میچ ہوگا جس کا آغاز (آج) جمعرات 13 اگست سے ہوگا۔اس میچ کو پہلے بدھ 12 اگست سے چار روزہ مقابلے کے طور پر شیڈول کیا گیا تھا۔انتظامیہ نے خریدے گئے تمام ٹکٹوں کی مکمل رقم آنے والے دنوں میں واپس کرنے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 19 اگست سے لیڈز میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ لارڈز اور تیسرا ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی