i کھیل

پاکستان کی بھارت میں منعقدہ ایشین ہاکی چیمپئنزٹرافی میں شرکت حکومتی اجازت سے مشروطتازترین

September 15, 2026

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شرکت حکومتی اجازت سے مشروط ہوگی، ذرائع کے مطابق حکومت قومی ہاکی ٹیم کے بھارت جانے سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پنجاب کے وزیراعلی نے پاکستان سمیت تمام ٹیموں کو ایونٹ میں شرکت کیلئے کلیئر قرار دیا تھا ،ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 27 اکتوبر سے 5 نومبر تک بھارت میں ہوگی۔ ایشین چیمپئنز ٹرافی کے میچز جالندھر اور موہالی میں کھیلے جائیں گے،ایونٹ میں پاکستان سمیت 6 ٹیمیں شرکت کریں گی ،پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان گزشتہ سال جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں بھی شرکت نہیں کر سکا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی