i کھیل

پاکستان کیخلاف میچز میں امپائرنگ کے فیصلے بھارت کے حق میں ہوتے ہیں، خوشدل شاہتازترین

June 09, 2026

قومی ٹیم کے آل رائو نڈر خوشدل شاہ نے کہاہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف مقابلوں کے دوران سازگار امپائرنگ اور میچ سے متعلق فیصلوں سے فائدہ اٹھاتا ہے۔خوشدل شاہ نے حالیہ ایک پوڈ کاسٹ میں بتایا کہ پاکستان کے خلاف میچز کے دوران بہت سی چیزیں بھارت کے حق میں ہوتی ہیں، جیسے کہ امپائرنگ کے فیصلے ان کے حق میں جاتے ہیں، ڈریسنگ روم کے کچھ فیصلے، یہاں تک کہ میچ بھی ان کی خواہش کے مطابق ہوتے ہیں۔قومی کرکٹر نے کہا کہ بھارت کے خلاف فتوحات خاص طور پر ان چیلنجز کی وجہ سے اضافی اطمینان دیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان سب کے باوجود پاکستان جب بھارت سے جیتتا ہے، تو یہ خاصا خوشگوار ہوتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی