انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے پاکستان کو کمزور ٹیم قرار دے دیا۔ایک انٹرویو کے دوران اسٹورٹ براڈ نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں بابر اعظم اور محمد عباس جیسے کھلاڑی ہیں لیکن وہ ایک کمزور ٹیم ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان ایک بہت اچھی ٹیم نہیں ہے اور انگلینڈ کو با آسانی اسے ٹیسٹ سیریز میں تین صفرسے شکست دینی چاہیے۔دوسری جانب سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے بھی پیشگوئی کی ہے کہ انگلینڈ پاکستان کو 0-3 سے شکست دے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی