i کھیل

پاکستان میں پہلے ٹیسٹ میچز فلیٹ پچز کی وجہ سے ڈرا ہوتے تھے، محمد نوازتازترین

December 31, 2025

قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائو نڈر محمد نواز نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلے میچز فلیٹ پچز کی وجہ سے ڈرا ہوتے تھے، حالیہ عرصے میں سپنرز نے ٹیسٹ میچز میں اچھی پرفارمنسز دینا شروع کی ہیں۔بنگلادیشی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرکٹر محمد نواز کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہمارے فاسٹ بالر شروع سے ورلڈ کلاس رہے ہیں اور اب بھی ہم ان پر بہت انحصار کرتے ہیں، لیکن یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ سپنرز میچز جتوا رہے ہیں اور سیریز کی جیت میں فیصلہ کن کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کہ نعمان علی، ساجد خان اور یاسر شاہ جیسے کھلاڑی جب پرفارم کرتے ہیں تو اس سے نوجوان سپنرز کو حوصلہ ملتا ہے کہ وہ ٹیسٹ فارمیٹ کو زیادہ اہمیت دیں۔ان کا کہنا تھا کہ بی پی ایل میں کئی ایسی چیزیں ہوئیں جو نہیں ہونی چاہیے تھیں، بی پی ایل ایک گلوبل برانڈ بن چکا ہے جہاں انٹرنیشنل کرکٹرز آتے ہیں مگر منفی خبریں آنا بدقسمتی ہے، بی پی ایل میں 5 سے 6 سیزن ہوگئے اور یہاں کھیل کر اچھا لگتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی