i کھیل

پاکستان نے ایشین چیمپئن شپ میں جاپان کو شکست دیکر چوتھی کامیابی حاصل کرلیتازترین

June 30, 2025

پاکستان نے جنوبی کوریا میں ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں جاپان کو شکست دے کرمسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔ تفصیل کے مطابق جنوبی کوریا میں جاری ایشین چیمپئن شپ میں گرین شرٹس نے اپنے چوتھے میچ میں جاپان کو شکست دے دی، ٹیم نے 39 کے مقابلے 79 گول سے کامیابی حاصل کی۔پاکستان نے جمعہ کو سعودی عرب کے خلاف 71-15، ہفتے کو چینی تائپے کو 56-32 سے شکست دی, جبکہ میزبان جنوبی کوریا کو 6-91 سے پچھاڑ کر تیسری کامیابی حاصل کی تھی۔27 جون کو شروع ہونے والی یہ ایشین چیمپئن شپ 4 جولائی تک جنوبی کوریا کے جیونجو ہواسان جمنازیم میں جاری رہے گی، پاکستان اب آج (منگل کو) مالدیپ کے خلاف میدان میں اترے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی