پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ایک اور اہم فیصلہ کرتے ہوئے ای اسپورٹس کے میدان میں باضابطہ انٹری کا اعلان کر دیا جس کے تحت پاکستان پہلی مرتبہ فیفا ای نیشنز لیگ میں شرکت کرے گا۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی کے مطابق روایتی فٹبال کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل میدان میں بھی پیش رفت کو یقینی بنایا جا رہا ہے، تاکہ نوجوان ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر متعارف کرایا جا سکے۔پاکستان کی چار رکنی قومی ای فٹبال ٹیم عالمی ای کھیلوں کے مقابلوں میں نمائندگی کرے گی۔ محسن گیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اور فیڈریشن نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ لاکھوں پاکستانی نوجوان پہلے ہی ای اسپورٹس سے وابستہ ہیں اور انہیں مواقع فراہم کرنا فیڈریشن کی ذمہ داری ہے۔ملک بھر سے 180 سے زائد کھلاڑیوں نے ٹرائلز میں شرکت کی، جن میں سے بہترین چار کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی