i کھیل

پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے بنگلادیشی اسکواڈ کا دوسرا گروپ بھی لاہور پہنچ گیاتازترین

May 26, 2025

پاکستان کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے بنگلا دیشی اسکواڈ کا دوسرا گروپ بھی لاہور پہنچ گیا۔لاہور پہنچنے والے بنگلادیش کے4 رکنی دستے میں تنزید حسن ، شمیم حسین،مہدی حسن اور جاکر علی شامل ہیں۔ بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ گزشتہ رات لاہور پہنچا تھا۔27 مئی کو دونوں ٹیمیں پریکٹس کریں گی اور ٹی ٹوئنٹی سیریز ٹرافی کی رونمائی ہوگی ۔خیال رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی