i کھیل

پاکستان سپر لیگ کیئے سینئر مینیجر کا نیا عہدہ تخلیقتازترین

June 17, 2025

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ کیلئے سینئر مینیجر پی ایس ایل کا نیا عہدہ تخلیق کردیا۔ ذرائع کے مطابق نئی تقرری پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر کی معاون کے طور پر کی جائے گی۔ سینئیر جنرل مینیجر کی ذمہ داریوں میں پی ایس ایل آپریشنز کی کامیاب منصوبہ بندی اور ان کے انعقاد، بجٹ کی تیاری، آئی سی سی اور پی سی بی کے قواعد کی پاسداری، فرنچائزز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے رابطہ، مختلف پی ایس ایل امور کی انجام دہی کے لیے منتظمین کی معاونت شامل ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی