i کھیل

پاکستانی فٹبالر عبداللہ اقبال کایوئیفا چیمپئنز لیگ کوالیفائنگ رائو نڈ میں ڈیبیوتازترین

July 22, 2026

پاکستانی فٹبالر عبداللہ اقبال یوئیفا چیمپئنز لیگ میں کھیلنے والے پاکستان قومی ٹیم کے پہلے فعال کھلاڑی بن گئے۔پاکستانی فٹبالر عبداللہ اقبال نے یوئیفا چیمپئنز لیگ کوالیفائنگ رائو نڈ میں ڈیبیو کر لیا۔عبداللہ اقبال 62ویں منٹ میں سویڈش کلب میالبی کی جانب سے لنکن ریڈ امپس کے خلاف میدان میں آئے۔اس کے ساتھ ہی عبداللہ اقبال نے یوئیفا چیمپئنز لیگ میں کھیلنے والے پاکستان قومی ٹیم کے پہلے فعال کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرلیا۔پاکستانی نژاد اتزاز حسین پاکستان کی نمائندگی سے قبل یوئیفا چیمپئنز لیگ کوالیفائرز کھیلے تھے۔اس کے علاوہ پاکستانی نژاد غیاث زاہد نے یوئیفا چیمپئنز لیگ میں اے پی او ای ایل کی نمائندگی کی تھی تاہم وہ پاکستان کی جانب سے نہیں کھیلے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی