i کھیل

پاکستانی پاور لفٹنگ چیمپئن سیبل سہیل نے پہلی ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کر کے پاکستانی پرچم بلند کردیاتازترین

May 31, 2025

کھیلوں کی دنیا سے اچھی خبر، قطر کے شہر دوحہ میں پہلی ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے سیبل سہیل 59 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں 95 کلوگرام وزن اٹھا کر سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔سیبل نے 40 کلوگرام وزن سنیچ جبکہ 55 کلوگرام کلین اینڈ جرک کیٹیگری میں اٹھا کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔چیمپئن شپ میں 10 ممالک سے 30 سے زائد خواتین ویٹ لفٹر نے حصہ لیا۔ سیبل سہیل اس سے قبل کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن میں بجی گولڈ میڈل حاصل کر چکی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی