i کھیل

پی ایس ایل 10 کا کامیابی سے انعقاد پرامن پاکستان کی جیت ہے، محسن نقویتازترین

May 26, 2025

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل 10 کے شاندار اختتام پر لیگ انتظامیہ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے ۔جاری بیان کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل 10 کے کامیاب اختتام پر سب سے پہلے اللہ تعالی کے حضور سربسجود ہیں، پی سی بی و پی ایس ایل ٹیم کا دن رات محنت پردل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ پاک آرمی، رینجرز، پولیس اور انتظامیہ کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، پاک آرمی، ائیر فورس اور نیوی کی جرات اور بہادری کو یادگار خراج تحسین پیش کیا گیا، تینوں فورسز کی طرف سے بھرپورحوصلہ افزائی پرخصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم آکر میچ دیکھنے پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر، ائیر چیف ظہیراحمد بابر اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کیقریب دشمن کے حملے کے بعد پی ایس ایل کا دوبارہ آغازبہت بڑاچیلنج تھا، پی ایس ایل 10 کا کامیابی سے انعقاد پرامن پاکستان کی جیت ہے، شائقین کرکٹ کے نظم و ضبط اور جوش و خروش کا کوئی جوڑ نہ تھا۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کا فائنل گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا جس میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی