پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں پلے آف میچز کے آغاز سے قبل ٹیموں نے 124 کیچز ڈراپ کردئیے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق کپتان راشد لطیف نے پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن میں ٹیموں کی جانب سے کیچز ڈراپ کرنے کے اعداد و شمار شیئر کیے ۔54 سالہ سابق ٹیسٹ کپتان کی جانب سے شیئر کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملتان سلطانز نے رواں سیزن سب سے زیادہ 25 کیچز چھوڑے اور 10 میچز میں محض ایک فتح حاصل کی۔2019 کی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فیلڈرز نے 22، سال 2022 اور 2023 کی پی ایس ایل چیمپئن رہنے والی لاہور قلندرز اور 2020 کی چیمپئن کراچی کنگز نے یکساں طور پر 20، 20 کیچز ڈراپ کیے۔ اسی طرح دفاعی چیمپئن اسلام آباد نے 19 مواقع دے کر حریف بیٹرز کو اننگز جاری رکھنے کی اجازت دی۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے رانڈ سے باہر ہونیوالی بابر اعظم کی پشاور زلمی نے سب سے کم 18 کیچز چھوڑے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی