i کھیل

پی ایس ایل 10کا فائنل ٹاکرا آج لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین ہوگاتازترین

May 24, 2025

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل ) کے دسویں ایڈیشن کا فائنل ٹاکرا آج (اتوار کو)لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین ہوگا۔لاہور قلندرز ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 2 ایڈیشنز میں 100 چھکے لگانے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ حالیہ ایڈیشن میں اب تک لاہور کی ٹیم نے 110 سکسرز جڑے ہیں ، اس سے قبل 2003 کے ایڈیشن میں بھی قلندرز کے بیٹرز نے بھرپور لاٹھی چارج کرتے ہوئے 100 چھکے لگائے تھے۔پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں کسی ایک سیزن میں قلندرز کی ٹیم کراچی کنگز کو 2 بار مات دینے میں پہلی بار کامیاب ہو پائی ہے ۔ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان فائنل آج 25 مئی بروز اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی