پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) گیارہ کی تاریخ میں ہونے والی پہلی پلیئرز آکشن کا عمل مکمل ہوگیا۔لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ہونے والی نیلامی کی تقریب کئی گھنٹوں تک جاری رہی جس میں پی ایس ایل کی آٹھوں ٹیموں نے مجموعی طور پر 103 کھلاڑیوں کو خریدا۔نیلامی میں ٹیم راولپنڈی کے نسیم شاہ 8 کروڑ 65 لاکھ روپے میں فروخت ہونے والے سب سے مہنگے پاکستانی کھلاڑی جبکہ ان کے ٹیم میٹ ڈیرل مچل 8 کروڑ 5 لاکھ روپے کے عوض سب سے مہنگے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے۔نیلامی مکمل ہونے کے بعد آٹھ فرنچائزز کے مجموعی کھلاڑیوں کی تعداد 141 ہوگئی۔ تمام ٹیموں نے اپنا 16 سے 20 رکنی اسکواڈ تشکیل دیا ہے۔پی ایس ایل 11 کیلئے تمام 8 ٹیموں میں حیدرآباد ہیوسٹن کنگزمین نے ڈائریکٹ سائننگ کے ذریعے آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کو 5 کروڑ 88 لاکھ روپے میں خریدا۔حیدرآباد نے صائم ایوب کو پلاٹینم کیٹیگری میں 12 کروڑ 60 لاکھ، عثمان خان کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں 4 کروڑ 62 لاکھ، عاکف جاوید کو گولڈ کیٹیگری میں ایک کروڑ 96 لاکھ اور معاذ صداقت کو ایمرجنگ کیٹیگری میں 3 کروڑ 50 لاکھ روپے میں ریٹین کیا۔
نیلامی میں محمد علی کو 2 کروڑ 15 لاکھ، کوشال پریرا کو 3 کروڑ 10 لاکھ، محمد عرفان خان نیازی کو 2 کروڑ 90 لاکھ، حسان خان کو ایک کروڑ 85 لاکھ، اوٹنیل بارٹمین کو ایک کروڑ 10 لاکھ، رائلی میریڈتھ کو 4 کروڑ 20 لاکھ روپے جبکہ شرجیل خان، آصف محمود، حنین شاہ، رضوان محمود، سعد علی، طیب عارف، شایان جہانگیر اور حماد اعظم کو 60، 60 لاکھ روپے خریدا۔ٹیم راولپنڈی نے کوئی ڈائریکٹ سائننگ نہیں کی تھی تاہم محمد رضوان کو پلاٹینم کیٹیگری میں 5 کروڑ 60 لاکھ، ڈائمنڈ کیٹیگری میں انگلینڈ کے سیم بلنگز کو 3 کروڑ 8 لاکھ، گولڈ کیٹیگری میں زمان خان کو ایک کروڑ 12 لاکھ اور سلور کیٹیگری میں یاسر خان کو 60 لاکھ روپے میں برقرار رکھا۔نیلامی میں نسیم شاہ کو 8 کروڑ 65 لاکھ، رشاد حسین کو 3 کروڑ، ڈیرل مچل کو 8 کروڑ 5 لاکھ، محمد عامر کو 5 کروڑ 40 لاکھ، عبداللہ فضل کو 67 لاکھ 50 ہزار، عماد بٹ کو 80 لاکھ، لوری ایونز کو ایک کروڑ 10 لاکھ، آصف آفریدی کو 2 کروڑ 40 لاکھ، کامران غلام کو 65 لاکھ روپے جبکہ ڈیان فاریسٹر، فواد علی، محمد عامر خان اور شاہزیب خان کو 60 لاکھ روپے میں خریدا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈائریکٹ سائننگ سے نیوزی لینڈ کے ڈیوون کونوے کو 6 کروڑ 30 لاکھ روپے میں خریدا۔شاداب خان کو پلاٹینم کیٹیگری میں 7 کروڑ، سلمان ارشاد کو گولڈ کیٹیگری میں ایک کروڑ 20 لاکھ اور آندریس غوث کو سلور کیٹیگری میں ایک کروڑ 40 لاکھ روپے میں ریٹین کیا۔
نیلامی میں فہیم اشرف کو 8 کروڑ 50 لاکھ، مہران ممتاز کو ایک کروڑ 20 لاکھ، میکس برائنٹ کو ایک کروڑ 90 لاکھ، مارک چیپمین کو 7 کروڑ، محمد وسیم جونیئر کو 4 کروڑ 10 لاکھ، میر حمزہ سجاد کو 70 لاکھ، ثمین گل کو 60 لاکھ، سمیر منہاس کو ایک کروڑ 90 لاکھ، شمار جوزف کو ایک کروڑ 10 لاکھ، عماد وسیم کو 2 کروڑ 20 لاکھ، رچرڈ گلیسن کو ایک کروڑ 20 لاکھ، حیدر علی کو ایک کروڑ 50 لاکھ، محمد حسنین کو 77 لاکھ 50 ہزار، اور دیپیندر سنگھ ایری کو 60 لاکھ روپے میں خریدا۔پشاور زلمی نے آسٹریلیا کے آرون ہارڈی کو 6 کروڑ 30 لاکھ روپے میں ڈائریکٹ سائن کیا۔بابر اعظم کو پلاٹینم کیٹیگری میں 7 کروڑ، ڈائمنڈ کیٹیگری میں سفیان مقیم کو 4 کروڑ 48 لاکھ، گولڈ کیٹیگری میں عبدالصمد کو 2 کروڑ 80 لاکھ اور ایمرجنگ کیٹیگری میں علی رضا کو ایک کروڑ 96 لاکھ روپے میں برقرار رکھا۔نیلامی میں عامر جمال کو ایک کروڑ 90 لاکھ، خرم شہزاد کو 2 کروڑ 70 لاکھ، محمد حارث کو 2 کروڑ 20 لاکھ، جیمز ونس کو 3 کروڑ، مائیکل بریسویل کو 4 کروڑ 20 لاکھ، کوشال مینڈس کو 4 کروڑ 20 لاکھ، افتخار احمد کو ایک کروڑ 80 لاکھ، عبدالسبحان کو 62 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ خالد عثمان، ناہید رانا، مرزا طاہر بیگ اور کاشف علی کو 60، 60 لاکھ روپے میں خریدا۔کراچی کنگز نے انگلینڈ کے معین علی کو 6 کروڑ 44 لاکھ روپے میں ڈائریکٹ سائن کیا۔حسن علی کو پلاٹینم کیٹیگری میں 4 کروڑ 76 لاکھ، ڈائمنڈ کیٹیگری میں عباس آفریدی کو 3 کروڑ 8 لاکھ، گولڈ کیٹیگری میں خوشدل شاہ کو 3 کروڑ 36 لاکھ اور ایمرجنگ کیٹیگری میں سعد بیگ کو 60 لاکھ روپے میں برقرار رکھا۔
نیلامی میں ڈیوڈ وارنر کو 7 کروڑ 90 لاکھ، اعظم خان کو 3 کروڑ 25 لاکھ، سلمان علی آغا کو 5 کروڑ 85 لاکھ، شاہد عزیز کو 92 لاکھ 50 ہزار، میر حمزہ کو 2 کروڑ 40 لاکھ، ایڈم زیمپا کو 4 کروڑ 50 لاکھ، جانسن چارلس کو 2 کروڑ، محمد وسیم جونیئر کو ایک کروڑ 10 لاکھ، احسان اللہ کو ایک کروڑ 5 لاکھ روپے جبکہ حمزہ سہیل، عاقب الیاس، خضیمہ بن تنویر اور رضوان اللہ کو 60، 60 لاکھ روپے میں خریدا۔لاہور قلندرز نے بنگلادیش کے مستفیض الرحمان کو 6 کروڑ 44 لاکھ روپے میں ڈائریکٹ سائن کیا۔لاہور قلندرز نے شاہین آفریدی کو پلاٹینم کیٹیگری میں 7 کروڑ، ڈائمنڈ کیٹیگری میں عبداللہ شفیق کو 2 کروڑ 20 لاکھ، گولڈ کیٹیگری میں سکندر رضا کو 2 کروڑ 80 لاکھ اور سلور کیٹیگری میں محمد نعیم کو 70 لاکھ روپے میں برقرار رکھا۔نیلامی میں حارث رف کو 7 کروڑ 60 لاکھ، فخر زمان کو 7 کروڑ 95 لاکھ، اسامہ میر کو 3 کروڑ 50 لاکھ، عبید شاہ کو 2 کروڑ 70 لاکھ، حسین طلعت کو 77 لاکھ 50 ہزار، داسن شاناکا کو 75 لاکھ، گوداکیش موتی کو ایک کروڑ 10 لاکھ روپے جبکہ محمد فاروق، پرویز حسین ایمان، آصف علی،اور طیب طاہر کو 60، 60 لاکھ روپے خریدا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آسٹریلیا کو اسپینسر جانسن کو 5 کروڑ 60 لاکھ روپے میں ڈائریکٹ سائننگ سے حاصل کیا۔ابرار احمد کو پلاٹینم کیٹیگری میں 7 کروڑ، ڈائمنڈ کیٹیگری میں عثمان طارق کو 5 کروڑ 60 لاکھ، گولڈ کیٹیگری میں حسن نواز کو 3 کروڑ 92 لاکھ اور ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل
حسین کو 84 لاکھ روپے میں برقرار رکھا۔نیلامی میں رائلی روسوو کو 5 کروڑ 55 لاکھ، فیصل اکرم کو ایک کروڑ 25 لاکھ، عرفات منہاس کو ایک کروڑ 10 لاکھ، جہانداد خان کو 2 کروڑ 50 لاکھ، خواجہ نافع کو 6 کروڑ 50 لاکھ، وسیم اکرم جونیئر کو 77 لاکھ 50 ہزار، سعود شکیل کو 65 لاکھ، بین مکڈرموٹ کو ایک کروڑ 10 لاکھ، ٹام کرن کو 4 کروڑ 20 لاکھ روپے جبکہ خان زیب، بسم اللہ خان، ثاقب خان، بریٹ ہیمپٹن، سیم ہارپر اور بیون جیکبز کو 60، 60 لاکھ روپے میں خریدا۔سیالکوٹ اسٹالینز نے آسٹریلیا کے تجربہ کار بلے باز اسٹیو اسمتھ کو 14 کروڑ روپے میں ڈائریکٹ سائن کیا، جو پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔محمد نواز کو پلاٹینم کیٹیگری میں 6 کروڑ 16 لاکھ، سلمان مرزا کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں 3 کروڑ 92 لاکھ، احمد دانیال کو گولڈ کیٹیگری میں 2 کروڑ 24 لاکھ اور سعد مسعود کو ایمرجنگ کیٹیگری میں 84 لاکھ روپے میں ریٹین کیا۔نیلامی میں صاحبزادہ فرحان کو 5 کروڑ 70 لاکھ، ایشٹن ٹرنر کو 4 کروڑ 20 لاکھ، پیٹر سڈل کو 2 کروڑ 50 لاکھ، تبریز شمسی کو 2 کروڑ 20 لاکھ، جوش فلپ کو 2 کروڑ 30 لاکھ، مومن قمر کو ایک کروڑ 75 لاکھ، شان مسعود کو 65 لاکھ روپے جبکہ جہانزیب سلطان، لاچلن شا، ڈیلا نو پوٹگیٹر اور محمد اویس ظفر کو 60، 60 لاکھ روپے میں خریدا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی