i کھیل

پی ایس ایل، ٹیم راولپنڈی نے اپنی ریٹینشنز کا اعلان کردیاتازترین

February 11, 2026

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم راولپنڈی نے اپنی ریٹینشنز کا اعلان کردیا۔تفصیل کے مطابق پی ایس ایل تاریخ کی سب سے مہنگی ٹیم بننے والی راولپنڈی نے محمد رضوان کو پلاٹینم کیٹیگری میں 5 کروڑ 60 لاکھ روپے کے عوض برقرار رکھا ہے۔ڈائمنڈ کیٹیگری میں انگلینڈ کے سیم بلنگز کو 3 کروڑ 8 لاکھ روپے، گولڈ کیٹیگری میں زمان خان کو ایک کروڑ 12 لاکھ روپے اور سلور کیٹیگری میں یاسر خان کو 60 لاکھ روپے میں برقرار رکھا ہے۔واضح رہے کہ 9 فروری کو سابقہ فرنچائز ملتان سلطانز کو 2 ارب 45 کروڑ روپے میں ولی ٹینکالوجیز نے خرید کر اس کا نام راولپنڈی رکھ دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی