i کھیل

پی ایس ایل میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان، کھلاڑیوں کی سلیکشن ڈرافٹ کی بجائے آکشن سے ہوگیتازترین

January 19, 2026

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلیوں کا اعلان کردیا گیا۔جاری اعلامیہ کے مطابق پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن میں کھلاڑیوں کی سلیکشن ڈرافٹ کی بجائے آکشن سے ہوگی۔آکشن سسٹم سے ٹیمیں متوازن بنیں گی اور کھلاڑیوں کو زیادہ کمائی کا موقع ملے گا۔مینٹورز، برانڈ ایمبیسڈر اور رائٹ ٹو میچ قوانین کو ختم کردیا گیا۔آکشن سے قبل ہر فرنچائز ٹوٹل چار کھلاڑی ریٹین کر سکتی ہے مگر ہر کیٹیگری میں زیادہ سے زیادہ ایک کھلاڑی ہوگا۔نئی آنے والی دونوں ٹیموں کو آکشن سے قبل چار چار کھلاڑی منتخب کرنے کا موقع ملے گا۔ہر فرنچائز کو ایک انٹرنیشنل کھلاڑی کو ڈائریکٹ سائن کرنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔ڈائریکٹ سائننگ کیلئے اہل بین الاقوامی کھلاڑی کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ 2025 ایڈیشن کا حصہ نہ رہا ہو۔آکشن میں استعمال کرنے کے لئے ہر ٹیم کا سیلری کیپ 16 لاکھ ڈالرز تعین کیا گیا ہے۔پی ایس ایل کا گیارہواں ایڈیشن 26 مارچ سے شروع ہوگا جس کے کچھ میچز کا انعقاد اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں بھی کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی