سابق کپتان اور سونگ کے سلطان وسیم اکرم پی ایس ایل فرنچازسیالکوٹ اسٹالینز کے صدر بن گئے، الفا اوزی اسپورٹس نیوسیم اکرم کو سیالکوٹ اسٹیلینز کا صدر نامزد کیا۔ مقامی ہوٹل میں ہونیوالی تقریب میں الفا اوزی اسپورٹس گروپ نے سیالکوٹ اسٹالینز کے آفیشل لوگو کی رونمائی بھی کی۔ تقریب میں ٹیم کے ہیڈ کوچ ٹم پین، چئیرپرسن صبیحہ سلطان، کو مالک حمزہ مجید، پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے بھی شرکت کی۔وسیم اکرم نے تقریب میں آن لائن شرکت کی اور ٹیم کے روشن مستقبل کے لئے نیک تمنائو ں کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ سیالکوٹ اسٹیلینز کو ایک مضبوط اور کامیاب فرنچائز بنانے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔
تقریب کے دوران سیالکوٹ سٹیلینز کا آفیشل لوگو بھی پہلی مرتبہ منظرِ عام پر لایا گیا۔اس موقع پر سیالکوٹ سٹیلینز کے ہیڈ کوچ ٹیم پین ، ٹیم کے کو-اونرز حمزہ مجید اور محمد شاہد بھی موجود تھے جنہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سیالکوٹ اسٹیلینز پاکستان سپر لیگ میں جدید فیچرز متعارف کروانے، کرکٹ کے فروغ اور کھیل کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔اس کے علاوہ الفا اوزی سپورٹس کی چیئرپرسن صبیحہ سلطان نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اعلان کیا کہ ادارہ مستقبل میں خواتین کی کرکٹ کے فروغ اور ترقی کے لیے بھی عملی اقدامات کرے گا تاکہ پاکستان میں خواتین کے کھیل کو مزید مواقع فراہم کیے جا سکیں۔انہوں نے سیالکوٹ سٹیلینز کے اس اقدام کو لیگ اور پاکستانی کرکٹ کے لیے ایک مثبت اور خوش آئند پیش رفت قرار دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی