i کھیل

پی سی بی کا کھلاڑیوں کی فٹنس چیک کرنے کا فیصلہ، ٹاپ پرفارمرز طلبتازترین

June 03, 2025

پاکستان کرکٹ بورڈ نے وائٹ بال کے ٹاپ پر فارمرز کی فٹنس معیار چیک کرنے کیلے انہیں طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل اور ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز سمیت 22 کھلاڑی کو طلب کیا گیا ہے۔ جن میں بابر اعظم ، عثمان خان ، سعود شکیل ، شاہد عزیز، عباس آفریدی ، سلمان مرزا، میر حمزہ ،عبداللہ شفیق ، خواجہ نافع ، حیدر علی ، احمد دانیال، مہران ممتاز، شاہین آفریدی ، خرم شہزاد ، محمد رضوان ، معاذ صداقت، محمد نواز، عامر جمال، نسیم شاہ، صفیان مقیم ، علی رضا اور طیب طاہر شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق تمام کھلاڑی 3 مختلف گروپس میں مختصر کیمپ میں شرکت کریں گے جہاں کھلاڑیوں کی فٹنس اور پرفارمنس کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن دیگر کوچز کے ہمراہ ٹاپ پرفارمرز کے ساتھ ملاقات کریں گے اور مستقل کا لائحہ عمل دیں گے

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی