i کھیل

پی سی بی کا قومی سلیکشن کمیٹی برقرار رکھنے کا اعلانتازترین

June 12, 2025

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی سلیکشن کمیٹی برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی برقرار رہے گی، سلیکشن کمیٹی میں ڈیٹا اینالسٹ کو تبدیل کیا گیا ہے، ڈیٹا اینالسٹ کا سلیکشن کے معاملے میں ووٹ نہیں ہو گا، ڈیٹا اینالسٹ حسن چیمہ کی جگہ عثمان ہاشمی کو شامل کیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے مزید کہا ہے کہ سلیکشن کمیٹی میں عاقب جاوید، علیم ڈار، اسد شفیق اور اظہر علی شامل ہیں، سلیکشن کمیٹی ہیڈکوچ اور کپتان کے ساتھ مشاورت کی پابند ہو گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی