i کھیل

پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان ویمن ٹیم کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کا سامناتازترین

February 11, 2026

تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ ویمن ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔پوچیفسٹروم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے، کپتان فاطمہ ثنا نے 41 گیندوں پر 90 رنز بنائے۔جوابی اننگز میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ہدف آخری گیند پر حاصل کرلیا، جنوبی افریقہ کی کپتان لاورز والوارٹ 61 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ کیلا رینیکی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں جنوبی افریقہ ویمن کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی