i کھیل

پنالٹی کارنر سپیشلسٹ سہیل عباس 51 برس کے ہوگئےتازترین

June 10, 2026

ہاکی کی دنیا میں گول کیپر کیلئے ڈراونا خواب بننے والے پاکستان کے سہیل عباس 51 برس کے ہوگئے۔ پاکستان کے پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ کھلاڑی نے ملک کے لئے سب سے زیادہ 348 انٹرنیشنل گولز اسکور کیے۔ سہیل عباس نے ایک سال میں سب سے زیادہ 59 گولز، بوسان ایشین گیمز میں سب سے زیادہ گول، تیز ترین 200 گول اور اولمپکس گیمز میں دو بار ہیٹ ٹرک کرنے والے ڈیفینڈر کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی