i کھیل

رضوان آئوٹ ہوگیا تو پاکستان میں داخل نہیں ہوسکے گا، لٹن داس کی ویڈیو وائرلتازترین

May 13, 2026

بنگلادیش کے وکٹ کیپر لٹن داس کی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان پر جملے کسنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بنگلا دیش کی ٹیم نے نجم الحسن شانٹو کی قیادت میں ٹیم نے پاکستان کو 104 رنز سے شکست د یدی ، اس جیت کے ساتھ ہی بنگلا دیش نے شان مسعود الیون کے خلاف اپنی مسلسل تیسرا میچ جیتا ہے۔ میچ کے دوران محمد رضوان پر بنگلادیش کے وکٹ کیپر لٹن داس شرمناک جملے کسے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ لٹن داس کو یہ کہتے ہوئے واضح طور پر سنا جاسکتا ہے کہ پاکستان میں رضوان کی ساکھ بہت خراب ہے، اگر وہ بڑا شاٹ مارنے کی کوشش میں آئوٹ ہو گئے تو وہ ملک میں قدم رکھنے کے قابل بھی نہیں رہیں گے ان کی ساکھ اتنی گر چکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی