i کھیل

رحمت شاہ افغانستان کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کے نئے کپتان مقررتازترین

July 23, 2026

افغانستان کرکٹ بورڈ نے مڈل آرڈر بلے باز رحمت شاہ کو قومی ٹیم کی ٹیسٹ اور ون ڈے فارمیٹ کی کپتانی سونپ دی ہے جبکہ رحمان اللہ گرباز کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق رحمت شاہ کو سابق کپتان حشمت اللہ شاہدی کے عہدے سے دستبردار ہونے کے بعد قیادت کی ذمہ داری دی گئی ہے۔حشمت اللہ شاہدی نے 55 ون ڈے میچز میں افغانستان ٹیم کی قیادت کی۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بطور کپتان رحمت شاہ کی پہلی ذمہ داری آئرلینڈ کے خلاف سیریز ہوگی۔رحمت شاہ نے 2013 میں بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز کیا تھا، وہ افغانستان کی جانب سے 128 ون ڈے اور 12 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں اور انہیں ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی