i کھیل

رونالڈو کا امن کا پیغام، امریکی صدر ٹرمپ کو دستخط شدہ جرسی کا تحفہتازترین

June 17, 2025

معروف پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پرتگال کی دستخط شدہ قومی جرسی کا تحفہ بھیجا ہے، جس پر ان کا مشہور نمبر 7 اور ایک خاص امن کا پیغام تحریر ہے۔یہ تحفہ یورپی کونسل کے صدر کے ذریعے صدر ٹرمپ تک پہنچایا گیا، رونالڈو نے اپنے پیغام میں دنیا میں امن کے قیام اور کشیدگی کے خاتمے کی اپیل کی ہے۔یہ اقدام ایران، اسرائیل اور دیگر بین الاقوامی تنازعات کے تناظر میں ایک علامتی سفارتی پیغام کے طور پر سامنے آیا ہے۔سفارتی حلقوں میں اسے ایک مثبت اور غیر روایتی امن کوشش قرار دیا جا رہا ہے، جو کھیل کے ذریعے عالمی سطح پر مکالمے کو فروغ دینے کی کوشش ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی