i کھیل

سابقہ انتظامیہ نے ٹی 20 ورلڈکپ کے مسئلے کو درست ہینڈل نہیں کیا: سربراہ بنگلادیش کرکٹ بورڈتازترین

May 12, 2026

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی ایڈ ہاک کمیٹی کے سربراہ تمیم اقبال نے کہا ہے کہ سابقہ بورڈ انتظامیہ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے مسئلے کو جس انداز میں لیا وہ درست نہیں تھا۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے تمیم اقبال نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ایشو جب ہوا تو میں سب سے پہلے بولا تھا، بی سی بی کی سابقہ انتظامیہ نے اس ایشو کو جیسے بھی لیا وہ درست نہیں تھا، آئی سی سی نے نرمی دکھائی، حل نکلانے کی راہ موجود تھی، ہمیں حل تلاش کرنا چاہیے تھا۔ سربراہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ہم نے ورلڈکپ ڈائیلاگ کے بغیر جانے دیا، ہو سکتا ہے کہ اس ورلڈ کپ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کو دوبارہ ورلڈکپ کھیلنے کا موقع نہ ملے، مجھے یہ سب اچھا نہیں لگا۔

ان کا کا کہنا تھا کہ بھارتی بورڈ کے صدر متھن منہاس کے ساتھ میں نے بہت کرکٹ کھیلی ہے، بھارتی بورڈ اور بی سی بی کے درمیان اب کوئی مسئلہ نہیں ہے، سکیورٹی کا بھی ایشو نہیں ہے، بھارتی ٹیم کے لیے کبھی خطرہ نہیں رہا، بھارتی ٹیم جب بھی آتی ہے، اسٹیڈیم پیک ہوتے ہیں، بنگلادیش انڈیا سیریز بہت اچھی ہو گی۔پاکستان کی جانب سے یکجہتی کے طور پر ورلڈکپ کے بائیکاٹ کے سوال پر تمیم اقبال نے تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ میں اس گروپ کا حصہ نہیں تھا اس لیے تبصرہ نہیں کر سکتا، مگر جو کچھ بھی ہوا ہم نے ورلڈ کپ کھیلنے کا موقع ضائع کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی