i کھیل

سائوتھ ایشین انڈر 12 ٹینس چیمپئن شپ،پاکستان اور سری لنکا ایونٹ کے مشترکہ فاتح قرارتازترین

May 31, 2025

اے ٹی ایف سائوتھ ایشین انڈر 12 ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان فائنل بارش کی نذر ہوگیا جس کے بعد دونوں ملکوں کو مشترکہ طور پر چیمپئن قرار دے د یا گیا۔ کولمبو میں ایونٹ کا فائنل پاکستان اور میزبان سری لنکا کے درمیان تھا، فیصلہ کن معرکے کے پہلے میچ میں پاکستان کے راشد علی نے سری لنکا کے وی ویٹا نیورین کو اسٹریٹ گیمز میں 4-5 اور 0-4 سے شکست دی۔فائنل کا دوسرا میچ پاکستان کے محمد شایان آفریدی اورسری لنکا کے امارا سنگھے کے درمیان کھیلا جارہا تھا۔میچ میں دونوں کھلاڑی ایک، ایک سیٹ جیت چکے تھے کہ بارش شروع ہوگئی جس کے بعد مزید کھیل نہیں ہوسکا۔پاکستان نے سائوتھ ایشین انڈر 12 ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دیدیجس کے بعد دونوں ملکوں کو مشترکہ طور پر چیمپئن اور گولڈ میڈل کا حقدار قرار دیا گیا۔ پاکستان ٹیم اس ایونٹ میں ناقابل شکست رہی جس نے نیپال، بنگلادیش ،مالدیپ اور روایتی حریف بھارت کو شکست دی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے اگست میں سنگاپور میں ہونے والے اے ٹی ایف انڈر 12 ایشین ایونٹ کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی