i کھیل

ساف وویمن فٹسال چیمپین شپ: پاکستان آج نیپال سے مدمقابل ہوگاتازترین

January 20, 2026

ساف وویمن فٹسال چیمپین شپ میں پاکستان اپنے پانچویں میچ میں نیپال سے آج)(بدھ) کو مدمقابل ہوگا۔ تھای لینڈ میں جاری ایونٹ میں پاکستان پوانٹس ٹیبل پر اسوقت سات پوانٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پرہے جبکہ بھارت نو پوانٹس کے ساتھ پہلے اورسری لنکا سات پوانٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ گزشتہ روز روایتی حریف بھارت کیخلاف پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-5گول سے شکست ہوی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی