i کھیل

شاہد آفریدی فائو نڈیشن اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کا بنیان المرصوص کرکٹ میچ کرنے کا اعلانتازترین

May 15, 2026

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں سے قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے ملاقات کی، چئیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے قومی کرکٹرکو کھیل کے شعبے میں ہلال امتیاز دئیے جانے پر مبارکباد دی۔شاہد آفریدی فائونڈیشن اور وزیراعظم یوتھ پروگرام نے بنیان المرصوص کرکٹ میچ کرنے کا اعلان کیا ،کرکٹ میچ وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ سے سلیکٹ ہونے والے نوجوان معروف سلیبرٹیز کے مابین ہوگا، میچ کے ذریعے بنیان المرصوص کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ خوشی ہے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ساتھ اس کاوش میں شامل ہو رہا ہوں، نوجوانوں کے لیے وزیراعظم یوتھ پروگرام قابل ستائش ہے، کرکٹ میچ کے ذریعے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں شامل ہونے کی ترغیب دینا چاہتا ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی