i کھیل

شکیب الحسن کا ایک بار پھر ملککیلئے کرکٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہارتازترین

April 07, 2026

بنگلادیشی کرکٹر شکیب الحسن نے ایک بار پھر ملک کے لئے کرکٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔39 سالہ شکیب الحسن نے سوشل میڈیا پر پیغام میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری حالیہ میڈیا سے گفتگو نے کافی بحث چھیڑ دی ہے، اسلئے میں سب کچھ واضح کرنا چاہتا ہوں۔شکیب الحسن نے کہا کہ اس وقت میری پوری توجہ صرف کرکٹ پر ہے، میری اپنے کیریئر کے اس آخری مرحلے میں خواہش ہے کہ بنگلادیش کے لئے کھیلوں، موقع ملا تو بہترین کارکردگی سے ملک کو یادگار پرفارمنسز تحفے میں دینے کی کوشش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ سیاست کسی بھی ملک کی ترقی کے لئے اہم ہوتی ہے، کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد میں بھی اپنے ملک کی ترقی میں حصہ ڈالنا چاہتا ہوں، تاہم یہ ضروری نہیں کہ ایسا صرف سیاست کے ذریعے ہی کیا جائے، سیاست کے بغیر بھی ملک کے لیے کام کیا جا سکتا ہے۔شکیب الحسن کا کہنا ہے کہ البتہ سیاست کے ذریعے چیزیں کرنا زیادہ آسان ہو سکتا ہے، مجھے امید ہے کہ میں اپنے کرکٹ کیریئر کا اختتام سرخ و سبز جرسی میں مسکراہٹ کے ساتھ کروں۔ان کا کہنا ہے کہ اسی مقصد کے ساتھ میں بنگلادیش کے عوام سے دعاوں اور محبت کی درخواست کرتا ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی