دنیا کے بلند ترین پولو گرانڈ شندور میں سالانہ پولو فیسٹیول کا آغاز 20 جون سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق 22 جون تک جاری رہنے والے شندور میلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جو 7 ہزار میٹر سے زائد کی بلندی پر منعقد ہوتا ہے۔ سالانہ پولو فیسٹیول میں چترال لوئر و چترال اپر کی ٹیمیں گلگت بلتستان کی ٹیموں سے مدمقابل ہونگی۔ گزشتہ سال خیبر پختونخوا حکومت نے خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر شندور پولو فیسٹیول منسوخ کر دیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی