i کھیل

سکندر رضا کی آمد فلمی انداز میں ہوئی، شاہین آفریدیتازترین

May 26, 2025

پاکستان سپر لیگ 10 کی چیمپئن لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ ٹیم نے مجموعی طورپر بہترین کھیل پیش کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں شاہین نے کہا کہ محمد نعیم اور سلمان مرزا میں ٹیلنٹ ہے، یہ پاکستان کا مستقبل ہیں جب کہ سکندر رضا کی آمد فلمی انداز میں ہوئی اورانہوں نے ثابت کیا کہ وہ دنیا کے نمبر ون کھلاڑی ہیں۔کپتان لاہور قلندرز کا کہنا تھا کہ تیسری ٹرافی میری جیت نہیں، یہ ثمین رانا اور عاطف رانا کی محنت ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی