لاہور قلندر کے بیٹر آصف علی نے کہا ہے کہ سلیکٹرز کو اگر ضرورت ہوتی تو بلا لیتے،میرا خیال ہے انہیں ضرورت نہیں ہے،پی ایس ایل ناک آوٹ مرحلے میں بڑا میچ ہے،جس کا پریشرہوگا،سارے پروفیشنل کھلاڑی ہیں، میرا نہیں خیال کہ پریشر لیں گے۔لاہورقلندرز کے بیٹرآصف علی کی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا جیسا کمبی نیشن بنا ہے امید ہے اچھی کرکٹ ہوگی،اگر آپ میچ ہارے ہیں تو غلطیوں پر پلان کرتے ہیں ،اس پرکام کیا ہے،ناک آئوٹ اسٹیج ہے اس میں پریشر ہوتا ہے،پچھلے میچز میں بیٹنگ نہیں آرہی تھی، ٹیم کا کمبی نیشن بنا ہے،امید ہے اسی کمبی نیشن سے جائیں گے،کرکٹ کھیل رہا ہوں کم بیک کا نہیں سوچا، اور نہ ہی گول ہے۔انہوں نے کہا مزیدکہاسلیکٹرز کو اگر ضرورت ہوتی تو بلا لیتے،میرا خیال ہے انہیں ضرورت نہیں ہے سیم بلنگز پرفارم کر رہا تھا ، جب اس طرح کا کھلاڑی جاتا ہے تو کمبی نیشن پر فرق پڑتا ہے،عاجزی میں رہتا ہوں، اس دن سیلیبریشن موقع پر کر دی تھی۔لاہورمیں پہلے میچزمیں موسم اتنا گرم نہیں تھا ،پچ اگر ویسی رہی تو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی،ہر کھلاڑی کا گول ہوتا ہے،میرا فوکس اگے آنے والی کرکٹ پر ہے،اگر پاکستان کو یا سلیکٹرز کو میری ضرورت ہوئی تو حاضر ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی