سابق انٹرنیشنل کرکٹر نوید لطیف کے بیٹے محمد روحان پر اوباش نوجوانوں کے گروپ نے حملہ کیا اور تشدد کانشانہ بنایا گیا ۔ سابق انٹرنیشنل کرکٹر نوید لطیف کے مطابق بیٹا محمد روحان سودا سلف لینے نکلا، راستے میں موٹر سائیکل سوار گروپ نے حملہ کیا، ملزمان نے گاڑی روک کر روحان کو باہر نکالا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے زخمی محمد روحان کو چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔ کرکٹر کا کہنا ہے کہ ملزمان تاحال گرفتار نہ ہو سکے اور ملزمان کی جانب سے دھمکیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، ان کا کہنا ہے کہ میرے بچے سکول بھی نہیں جا پا رہے۔ نوید لطیف نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے نوٹس لینے اورملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی