i کھیل

سری لنکا: قومی ٹیم کو کھانوں سے لطف اندوز ہونے کیلئے پاکستانی شیف کی خدمات حاصلتازترین

February 12, 2026

پاکستان کرکٹ ٹیم کو سری لنکا میں کھانوں سے لطف اندوز ہونے کیلئے پاکستانی شیف کی خدمات حاصل ہیں۔ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ اسکواڈ پاکستان سے شیف کو ساتھ لایا ہے۔ میگا ایونٹ میں کرکٹرز کی خوراک کا خیال رکھنے کیلئے شیف ساتھ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ مینیو کے مطابق کھلاڑیوں کو ان کی پسند کی روایتی پاکستانی کھانوں سمیت مختلف ڈشز بھی دستیاب ہوتی ہیں۔اس کے علاوہ کھلاڑیوں کوپریکٹس اورمیچز کے دوران بھی ڈریسنگ روم میں اپنے شیف کے بنائے کھانے ملتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی