چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر ثنا میر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ثنا میر نے سبز ہلالی پرچم کو بلند اور ملک کا نام روشن کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں چیئرمین پی سی بی نے کہا، ویلڈن ثنا میر' پاکستان کی بیٹی نے پاک دھرتی کا مان بڑھایا، جس سے سبز ہلالی پرچم بلند اور پاکستان کا نام روشن ہوا ہے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ثنا میر پاکستان کرکٹ کا اثاثہ اور خواتین کرکٹرز کے لیے رول ماڈل ہیں، ثنا میر کو ہال آف فیم ملنا پاکستان ویمنز کرکٹ کی تاریخ میں ایک سنگِ میل ہے، ثنا میر نے خواب دیکھا، محنت کی اور تاریخ رقم کردی۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ آج ایک ثنا میر کو اعزاز ملا ہے، انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب متعدد پاکستانی وویمنز کرکٹرز یہ اعزاز حاصل کریں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی