چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ثنا میر کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارک باد دی ہے۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بھی ثنا میر کو عالمی اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ کا فخر ہیں اور ان کا یہ کارنامہ ویمنز کرکٹ کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ہال آف فیم میں شامل ہونے پر اپنے بیان میں کہا کہ ثنا میر کا یہ اعزاز صرف ان کی ذاتی کامیابی نہیں بلکہ یہ پاکستان کی ہر بیٹی کی جیت ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی